Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی کیلئے میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول برائے اناث منظور

ونپرتی کیلئے میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول برائے اناث منظور

ونپرتی ۔ 15 ؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ونپرتی ہیڈکوارٹرس میں میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول برائے اناث منظور ہوا ہے ۔ اور اس کا آغاز آئندہ تعلیمی سال سے ہوگا ۔ ایم ایل اے ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے اپنی رہائش گاہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کے اسکیمات کے تحت ضلع ونپرتی کے حلقہ اسمبلی ونپرتی کے لئے مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے جو زیر تعمیر ہیں اس کو مکمل کے لئے ضلع کلکٹر شیوتیا مہنتی نے 70 لاکھ 36 ہزار 290 روپئے منظور کیا ہے ۔ اس رقم سے حلقہ اسمبلی ونپرتی کے مختلف منڈل ہیڈ کوارٹر اور دیہاتوں میں گرام پنچایت بلڈنگ ‘ سی سی روڈ‘ زیر تکمیل تعمیرات کئے جائیں گے ۔ اس طرح ونپرتی حلقہ اسمبلی کے آنگن واڑی سنٹرس کے عمارت کی تعمیر کے لئے 26 لاکھ 50 ہزار روپئے منظور ہوئے ہیں۔ اس طرح ونپرتی حلقہ اسمبلی کے مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے جملہ ایک کروڑ روپئے سے زائد رقم منظور ہوئی ۔ سرینواس گوڑ ‘ شنکر پرساد ‘ دھنا لکشمن کرشنا بابو ‘ قمر میاں ‘ ترپتیا ‘ کرن کمار ‘ محمد بابا ‘ محمد انیس ‘ شام کمار ‘ چندرامورلی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT