Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں نومولود لڑکی دستیاب

ونپرتی گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں نومولود لڑکی دستیاب

ونپرتی۔/9مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کے احاطہ میں 9دن کی نومولود لڑکی دستیاب ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز چہارشنبہ ونپرتی ایریا ہاسپٹل کے احاطہ میں واٹر پلانٹ کے بازو دوپہر 12 بجے ایک لڑکی دستیاب ہوئی جس کے کوئی سرپرست نہیں تھے۔ نرسیس نے اس وقت ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹر اعجاز خان کو اس کی اطلاع دی جس پر ڈاکٹر نے پورے ہاسپٹل میں اس کے سرپرستوں کی تحقیق اور پوچھ تاچھ کی۔ آج چہارشنبہ کے دن دواخانہ میں چھوٹے بچوں کا ٹیکہ کیمپ لگایا جاتا ہے۔ اس میں بھی پوچھ تاچھ کی گئی لیکن کوئی بھی نہ ملنے پر ڈاکٹروں نے اس بچی کو دواخانہ میں شریک کرتے ہوئے طبی معائنہ کیا۔ بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر ایس آئی گاندھی نائیک نے تحقیقات کے بعد محبوب نگر کے چائیلڈ ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داروں کو اطلاع دی۔ محبوب نگر کے ذمہ داروں کو لڑکی حوالے کردی گئی۔ بعض نامعلوم افراد کی جانب سے اس لڑکی کو یہاں چھوڑ کر جانے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT