Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ونڈیز ٹیم کا تنازعہ حل؟

ونڈیز ٹیم کا تنازعہ حل؟

کنگسٹن۔ 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 2019 ورلڈ کپ میں رسائی کی مہم کے پیش نظر سینئر کھلاڑیوں کو عارضی تحفظ کی پیشکش کر دی ہے جو سلیکشن کے معیار پر پورے نہ اترتے ہوئے ونڈے کرکٹ کیلئے اپنی دستیابی یقینی نہیں بنا سکتے ہیں۔ یہ دراصل اس بات کی کوشش ہے کہ کرس گیل،ڈوین براوو،سنیل نارائن،کیرن پولارڈ اور سیموئیل بدری کی کیریبین ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار کر لی جائیں جن کی انگلینڈ کے دورے پر خدمات کی ضرورت محسوس ہو سکتی ہے۔ ونڈیز ٹیم میں وہی کھلاڑی منتخب ہو سکتے ہیں جو ڈومیسٹک سطح پر پچاس اوورز کے ونڈے میچوں میں شرکت کریں اور بہترین ٹیم میدان میں اتارنے کیلئے سینئرز کو رعایت دی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT