Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ونڈے میں ٹرپل سنچری ‘بلال نے نئی تاریخ بناڈالی

ونڈے میں ٹرپل سنچری ‘بلال نے نئی تاریخ بناڈالی

کراچی۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام)انٹرکلب کرکٹ چیمپیئن شپ میں شکارپور سے تعلق رکھنے والے کلب کرکٹر نے ونڈے میں ناقابل شکست ٹرپل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ اوپننر بلال ارشاد نے پی سی بی فضل محمود انٹر کلب کرکٹ چیمپیئن شپ میں نو چھکوں اور 42 چوکوں کی مدد سے 175 گیندوں پر 320 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی۔وہ شکارپور میں الرحمان کرکٹ کلب کے خلاف شہید عالم بخش کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے تھے۔23 سالہ بلال نے زاکر حسین کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 364 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 50 اوورز میں 556 رنز کا ہمالیائی اسکور بورڈ کی زینت بنایا اور ان کی ٹیم میچ میں 411 رنز سے کامیاب رہی۔کلب کرکٹ کے حوالے سے کوئی باقاعدہ ریکارڈ موجود نہیں لیکن بلال کی یہ اننگز ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ میں 50 اوورز کے میچ میں سب سے بڑی اننگز ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT