Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونگورکے بی ٹیک طالب علم کا حیرت انگیز مظاہرہ

ونگورکے بی ٹیک طالب علم کا حیرت انگیز مظاہرہ

ویلدنڈہ۔/20جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونگور منڈل کے موضع چنتا پلی میں بی ٹیک کے طالب علم کرناکر ریڈی نے حال ہی میں مسابقتی امتحانات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی۔ کرناکر ریڈی چار عہدوں کیلئے جنکو، ڈی آر، ڈی او، ریلوے، سنگارینی عہدوں کیلئے مسابقتی امتحانات میں حصہ لے کر چاروں میں کامیابی حاصل کی اور چار عہدوں کیلئے انٹرویوز بھی دیئے جس میں وہ کامیاب رہے۔ اب وہ ذہنی کمشکش میں ہیں کہ وہ کس عہدہ پر فائز ہوں۔ موضع کی عوام کرناکر کی قابلیت و کامیابی پر حیرت زدہ ہے کہ موجودہ حالات میں ایک ہی عہدہ حاصل کرنا دشوار ہے۔ ایسے حالات میں کرناکر نے اپنی قابلیت، محنت و جستجو سے چاروں عہدے حاصل کئے۔ اس موقع پر موضع کی عوام اور افراد خاندان نے خوشی کا اظہار کیا۔

منڈل لنگم پیٹ کو ابھئے ہستم کے وظائف کی منظوری
یلاریڈی۔/20جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے ابھئے ہستم وظیفہ یابوں کو وظائف منظور کئے گئے۔ اندراکرانتی پدم APM مسٹر سرینواس نے بتایا کہ 285 افراد کو نومبر۔ ڈسمبر کے وظائف منظور کردیئے گئے۔ وظیفہ یاب اپنے اپنے دو ماہ کے وظائف مقامی ڈاک خانہ سے رجوع ہوکر حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت آسرا وظائف ہر ماہ جس طرح مستحقین میں ادا کررہی ہے اس طرح ابھئے ہستم کے وظائف منظور نہیں کررہی ہے جس سے مستحق افراد میں تشویش پائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT