Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ونیت کی ملازمت بحال کرنے چیف منسٹر کیرالا کا مطالبہ

ونیت کی ملازمت بحال کرنے چیف منسٹر کیرالا کا مطالبہ

تھرواننتاپورم۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فٹبالر سی کے ونیت کو جن کی خدمات کیرالا کے اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفتر کی طرف سے برخاست کردی گئی ہیں، آج چیف منسٹر پنارائی وجیئن کی تائید حاصل ہوگئی ہے۔ جنہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدام سے اسپورٹسمین کے حوصلے پست ہوسکتے ہیں۔ ونیت کو اسپورٹس کے کوٹہ ے تحت 2012ء کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفتر میں آڈیٹر مقرر کیا گیا تھا لیکن مسلسل غیرحاضری کے سبب انہیں برطرف کردیا گیا۔ وجیئن نے فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ ’’ہم توقع کرتے ہیں کہ وزیر (اسپورٹس وجئے گوئل) مداخلت کریں گے اور اس فیصلہ میں اصلاح کی جائے گی‘‘۔ وجیئن نے کہا کہ مرکزی حکومت کوئی فیصلہ کرنے میں اگر ناکام ہوجاتی ہے تو ریاستی حکومت ونیت کو مناسب ملازمت کی پیشکش کیلئے تیار ہے۔ کیرالا وزیر اسپورٹس اے سی معین الدین اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رمیش چنتلہ نے بھی قبل ازیں کامپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے فیصلہ پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT