Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ونیزویلا میں آئین ساز اسمبلی کے انتخابات متعینہ وقت پر ہی ہونگے :مادرو

ونیزویلا میں آئین ساز اسمبلی کے انتخابات متعینہ وقت پر ہی ہونگے :مادرو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا آئین ساز اسمبلی کے قیام کے خلاف انتباہ نظرانداز

کراکس، 24 جولائی (سیاست ڈا ٹ کام) ونیزویلا کے صدر نکولس مادرو نے کہا ہے کہ ملک میں جاری احتجاج کے باوجود متعینہ وقت پر ہی آئین ساز اسمبلی کی تشکیل کے لئے انتخابات ہوں گے ۔مسٹر مادرو نے اپنے ہفتہ وار ٹی وی پروگرام میں کل کہا کہ اس اتوار کو آئین ساز اسمبلی کے انتخابات کرائے جائیں گے ۔انہوں نے اس انتخابات کی مخالفت کر رہے اپوزیشن سے اس انتخاب میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پولنگ یقینی بنانے کے لئے نقل و حمل کے بلا معاوضہ انتظامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ (اپوزیشن) نہ تو مجھے عہدے سے ہٹا پائے اور نہ ہی ہٹا پائیں گے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وینزویلاکو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے پھر سے آئین ساز اسمبلی کے قیام کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اسے اقتصادی پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کہا تھاایسا نہیں ہو گا کہ وینزویلا بکھر رہا ہے اور امریکہ خاموشی سے یہ سب دیکھتا رہے گا۔ اگر مادرو حکومت30 جولائی کو آئین ساز اسمبلی کا قیام کرتی ہے تو امریکہ سخت اور فوری اقتصادی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ وینزویلا میں دوبارہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتا ہے اور ملک میں جمہوریت کے قیام کے وینزویلا کے لوگوں کے مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔اس دوران اپوزیشن نے مسٹر مادرو پر دباؤ بنانے کے لئے اس ہفتے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر مادرو کی نئی آئین کی تجویز کی مخالفت میں گزشتہ تقریبا چار ماہ سے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج ہو رہے ہیں جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں اور متعدد لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT