Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ونیزویلا میں اپوزیشن اقتدار پر قبضہ کیلئے تیار

ونیزویلا میں اپوزیشن اقتدار پر قبضہ کیلئے تیار

کراکس ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا میں اپوزیشن کو قومی اسمبلی پر کنٹرول کیلئے زبردستی کامیابی حاصل ہوئی، جس نے حکمراں جماعت کو بھی حیرت زدہ کردیا اور اس طرح آنجہانی ہیوگوشاویز کے شوشلسٹ انقلاب کے 17 سال بعد اقتدار میں تبدیلی دیکھی جائے گی۔ اپوزیشن اتحاد نے 167 نشستی اسمبلی میں 99 نشستوں پر قبضہ کرلیا۔ الیکٹورل حکام نے رات دیر گئے یہ اعلان کیا۔ اب تک 22 نشستوں پر اعلانات ہنوز باقی ہیں اور اگر اس میں بھی اپوزیشن کو خاطرخواہ کامیابی ملی تو اس طرح اپوزیشن کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی جو صدر نکولس مڈورو کے اقتدار کو بھی چیلنج کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ونیزویلا کے داراخلافہ کراکس میں عوام نے سڑکوں پر آکر جشن منایا اور آتشبازی کی۔ اس موقع پر کئی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے علاوہ ادھیڑ اور معمر لوگوں کو بھی خوشی سے چیختے ہوئے دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT