Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / ونیزویلا میں اپوزیشن قائد کو رہا کیا جائے : ٹرمپ

ونیزویلا میں اپوزیشن قائد کو رہا کیا جائے : ٹرمپ

واشنگٹن، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وینزویلا سے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر لیوپولڈو لوپیز کو جیل سے رہا کردیا جائے ۔انہیں 2014 میں حکومت مخالف سرگرمیوں کے الزام میں 14 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ وینزویلا کو سیاسی قیدی لیوپولڈو لوپیز کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے ۔لیوپولڈو کی بیوی للین ٹنٹوري نے کل وائٹ ہاؤس میں مسٹر ٹرمپ اور ری پبلکن رہنما مارکو روبیو سے میں ملاقات کی تھی۔
نیوزی لینڈ کے جنگلوں میں آگ ، ایمرجنسی کا اعلان
ویلنگٹن، 16فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے تیسرے سب سے بڑے شہر کرائسٹ چرچ کے پاس جنگلوں میں آگ لگنے اور اس کے تیزی سے رہائشی علاقوں کی طرف پھیلنے کے خطرے کے مدنظر آج ایک ہزار لوگوں کو گھروں سے بحفاظت باہر نکالا گیا اور اس دوران سرکار نے یہاں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا۔ہنگامی حالات سے نمٹنے والے دستوں نے بتایا ہے کہ شہر کے پورٹ ہلزس اس ہفتہ کے آغاز میں آگ لگی تھی لیکن آج رات یہ تیزی سے پھیل کر رہائشی علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ وزیراعظم بل انگلش نے راحت اور بچاؤ کے کاموں کی نگرانی کے لئے آج اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔کرائسٹ چرچ کے سول ڈفینس کنٹرولر ڈیوڈ ریڈمس نے بتایا ہے کہ صورتحال کافی سنگین ہوچکی ہے ۔ پولیس اور دفاعی فوجیوں کو آج رات متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنا ہوگا نیز خالی کرائے گئے مقامات کی مسلسل نگرانی رکھنی ہوگی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT