Monday , June 26 2017
Home / دنیا / ونیزویلا میں نقدی کا بحران ‘ عوام لوٹ مار پر اتر آئے

ونیزویلا میں نقدی کا بحران ‘ عوام لوٹ مار پر اتر آئے

کراکس 17 ڈسمبر ( اے ایف پی ) ونیزویلا میں عوام نے نوٹ بدلنے کے عمل کو آج اپنے ہنگاموں سے روک دیا ۔ حکومت وہاں نئے بینک نوٹس جاری کرنے کوشاں ہے جس کی وجہ سے ملک میں نقدی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ عوام نے یہاں نوٹس پہونچانے والی گاڑیوں کو لوٹ لیا اور پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں۔ ونیزویلا میں رقمی قلت کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ افراط زر کی شرحوں میں اضافہ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے سابقہ نوٹوں سے تقریبا 200 گنا زیادہ مالیتی کرنسی نوٹس جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ تاہم یہ منصوبہ اس وقت متاثر ہوگیا جب صدر نکولس ماڈیورا نے نئے نوٹوں کے متعارف کروانے سے قبل ہی 100 بلیوار ( ونیزویلا کرنسی ) کی نوٹ کا چلن بند کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔ برہم احتجاجیوں نے کل سے احتجاج شروع کردیا ہے کیونکہ ان کے پاس غذائی اجناس خریدنے تک رقم دستیاب نہیں ہے ۔ عوام حکومت کے فیصلے کو قبول کرنے تیار نہیں ہیں اور اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT