Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / ونیزویلا میں ہڑتال جاری ۔ 3 افراد ہلاک

ونیزویلا میں ہڑتال جاری ۔ 3 افراد ہلاک

کراکس 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ونیزویلا کی اپوزیشن جماعتوں نے اپنی عام ہڑتال کو آج دوسرے دن بھی جاری رکھا ہے اور آج ان جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اس دوران تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں ملک کے دستور کی از سر نو تیاری سے متعلق صدر نکولاس ماڈیورا کے منصوبوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایک 30 سالہ شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب میراڈا صوبہ میں احتجاج کیا جا رہا تھا ۔ اس کے علاوہ کراکس میں ایک 14 سالہ لڑکا بھی ہلاک ہوگیا ۔ آج پیش آئے تشدد کے واقعات میں 23 سالہ ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ احتجاج کے دوران زخمی ہوگیا تھا ۔ ملک میں اتوار کو دستور کی تبدیلی سے متعلق رائے دہی ہونے والی ہے ایسے میں اپوزیشن جماعتیں اور ماڈیورا ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ مسٹر ماڈیورا کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے دستور کے ذریعہ ہی امن قائم کیا جاسکتا ہے لیکن اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ در اصل صدر مملکت کی جانب سے اقتدار ہتھیانے کی کوشش ہے ۔ اپوزیشن کے ایک لیڈر ہنرک کیپریلس کا کہنا ہے کہ اگر دستور ساز اسمبلی پر بھی تسلط رکھا گیا تو پھر کیا ہوگا ؟ ۔ اس سے بحران میں شدت پیدا ہوگی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ صدر ماڈیورا ملک کو کہاں لیجانا چاہتا ہے ۔ کیا یہ سماجی دھماکہ نہیں ہے ؟ ۔

TOPPOPULARRECENT