Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / ونیزویلا کی موجودہ صورتحال تشویشناک : ٹلرسن

ونیزویلا کی موجودہ صورتحال تشویشناک : ٹلرسن

واشنگٹن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا کی موجودہ صورتحال سے امریکہ کو تشویش لاحق ہے کیونکہ صدر نکولس مڈورو کے خلاف عوامی  احتجاج نے تشدد کا روپ اختیار کرلیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے یہ بات بتائی۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا بیحد افسوس ہیکہ مڈورو حکومت خود اپنے ملک کے دستور کی ہی خلاف ورزی کررہی ہے اور اپوزیشن کی آواز  کو دبایا جارہا ہے اور انہیں یہ موقع بھی نہیں دیا جارہا ہیکہ وہ کوئی ایسا راستہ اختیار کریں جس کے تحت ونیزویلا کے عوام کے نظریات ارباب اقتدار تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہیکہ ونیزویلا میں کل احتجاج کے دوران دو افراد فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔ کراکس ہاسپٹل اور پراسیکیوٹرس نے یہ بات بتائی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT