Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ون رینک ون پنشن اسکیم پر عمل میں کوتاہی

ون رینک ون پنشن اسکیم پر عمل میں کوتاہی

ریٹائرڈ پنشنرس کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج ، سینکڑوں پنشنرس کی شرکت
حیدرآباد ۔ 22 اگست ( سیاست نیوز ) ون رینک ون پنشن اسکیم کے وعدے پر عمل آوری میں کوتاہی برتنے کا مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے ریٹائرڈ اور پنشنرس اسوسیشن کے سینکڑوں کارکنوں نے آج آرٹی سی چوراہے پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جن میں ریٹائرڈ فوجی جوانوں کی اکثریت موجود تھی۔ جنرل سکریٹری اسوسیشن ایم این ریڈی نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر ریٹائرڈ فوجی جوانوں کے ساتھ وعدہ خلافی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل ون رینک ون پنشن اسکیم لاگو کرنے کا بی جے پی نے وعدہ کیا تھا جس کو اقتدار حاصل کرنے کے بعد پوری طرح فراموش کردیا ہے۔ انہوں نے یونین لیبر منسٹر و رکن پارلیمنٹ سکندرآباد بنڈارو دتاتریہ کے بھی رویہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی جوانو ں کی جانب سے بارہا توجہہ دہانی کے باوجود مرکزی وزیر ریٹائرڈ فوجی جوانوں کو ون رینک ون پنشن دلانے میں ناکامیا ب ہیں۔ مسٹر ایم این ریڈی نے رکن پارلیمنٹ سکندرآباد کے معاندانہ رویہ پر افسوس کا ظاہر کرتے ہوئے فوجی جوانوں کے ساتھ مرکزی حکومت اور بی جے پی وزراء کا رویہ ، فوج میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کے حوصلوں کو پست کردے گا۔مسٹر ایم این ریڈی نے ریٹائرڈ فوجی جوانوں کے ساتھ انصاف میں بی جے پی کو مکمل طور پر ناکام قراردیتے ہوئے کہاکہ دہلی کے جنتر منتر پر جاری ریٹائرڈ فوجی جوانوں کی جاری بھوک ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا۔جناب سید عارف الدین ریٹائرڈ ملازم نے بھی حکومت کی ریٹائرڈ ملازم مخالف پالیسی کی سختی کیساتھ مذمت کی۔مسٹر پربھاکر نائیر‘ اے آر کے چودھری کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT