Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ون ڈے کا بہترین کھلاڑی‘ سنگاکارا نے تنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا

ون ڈے کا بہترین کھلاڑی‘ سنگاکارا نے تنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا

ملبورن۔19مئی (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ کے مداحوں نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کو سچن تنڈولکر کے مقابلے میں ونڈے کرکٹ کی تاریخ کا بہترین بیٹسمین قرار دے دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے ونڈے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب مداحوں کے آن لائن ووٹوں کے ذریعہ کیا اور یہ مقابلہ 40 دن جاری رہا۔ونڈے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کے فائنل میں کمارسنگاکارا اور ہندوستان کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے درمیان تھا جہاں سر لنکائی عظیم کھلاڑی فاتح قرار پائے۔40 دن جاری رہنے والے مقابلے کے لئے پاکستان کے سابق کپتان عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، سعید انور، انضمام الحق، ثقلین مشتاق اور شاہد آفریدی سمیت دیگر ممالک کے 64 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔سنگاکارا نے پہلے مرحلے میں ہندوستان کے مہندراسنگھ دھونی، دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور تیسرے مرحلے میں اے بی ڈی ولیئرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے شین وارن سے تھا۔ سیمی فائنل میں انھوں نے پاکستان کے عمران خان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ عمران خان اور وقار یونس کوارٹر فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھے جہاں عمران کو زیادہ ووٹ ملے۔ سنگاکارا نے 404 ونڈے میچوں میں 25 سنچریوں کی مدد سے234 14,  رنز بنائے۔ دوسری جانب سچن تنڈولکر نے پہلے مرحلے میں روہت شرما، دوسرے مرحلے میں پاکستان کے سعید انور اور پھر آسٹریلیا کے مائیکل بیون سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ سچن کو کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی  ویون رچرڈز کے ساتھ سخت مقابلہ درپیش تھا، سیمی فائنل میں انھوں نے سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو پیچھے چھوڑا تاہم فائنل میں سنگاکارا سے آگے بڑھ نہیں پائے۔ سچن نے 463 ونڈے میچ کھیلے جس میں انھوں نے 96 نصف سنچریوں اور 49 سنچریوں کی مدد سے 18,426 رنز بنائے۔

TOPPOPULARRECENT