Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ووزنیاکی اولمپکس میں ڈنمارک کی پرچم بردار

ووزنیاکی اولمپکس میں ڈنمارک کی پرچم بردار

کوپن ہیگن۔11جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کیرولین وونیاکی کے اولمپکس میں کھیلنے کی اہلیت کا معاملہ واضح نہیں ہو سکا ہے تاہم وہ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈنمارک کا پرچم تھامیںگی۔ انہوں نے انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کے اہلیت سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل کر رکھی ہے اور ترجمان ڈینش ٹینس فیڈریشن تھامس کونگز فیلٹ نے کہا ہے کہ ومبلڈن کے دوران تیس جون کو اسٹار کھلاڑی کی سماعت کی وہ حمایت کریں گے۔
پلے کی اشیاء پانچ ملین ڈالرز میں نیلام
لندن۔11جون (سیاست ڈاٹ کام) برازیلیائی سابق فٹ بالر پلے کی نادر و نایاب اشیاء تقریباً پانچ ملین ڈالرز میں نیلام ہوگئی ہیں۔تین روزہ فروخت کے آخری دن ان کے تیسرے اور آخری ورلڈ کپ 1970ء کا وننگ میڈل ساڑھے تین لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوا۔ ایک ہزار میچز مکمل کرنے پر ملنے والا کراؤن ایک لاکھ 62ہزار پاؤنڈ میں نیلام کیا گیا جبکہ ریپلیکاورلڈ کپ ٹرافی پونے چار لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT