Wednesday , March 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / وومنس ورلڈ کپ کوالیفائرس ‘ پاکستان کو شکست دے کر ہندوستان فائنل میں

وومنس ورلڈ کپ کوالیفائرس ‘ پاکستان کو شکست دے کر ہندوستان فائنل میں

کولمبو 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی وومنس کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرس میں اپنی مسللس کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ اس نے روایتی حریف پاکستان کو سات وکٹس سے شکست دیتے ہوئے فائنل میںرسائی حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستان نے سیمی فائنل جیسے مقابلہ میں پاکستان کو 43.3 اوورس میں صرف 67 کے معمولی اسکور پر آوٹ کردیا ۔ ہندوستان نے ہی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ پاکستان کو 67 پر آوٹ کرنے کے بعد ہندوستان نے 22.3 اوورس میں تین وکٹس کے نقصان سے 70 رن بناتے ہوئے بآسانی کامیابی حاصل کرلی ۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم سوپر 6 میں سر فہرست ہوگئی ہے ۔ ہندوستان کیلئے ایکتا بشٹ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورس میں پانچ وکٹس حاصل کئے ۔ شکھا پانڈے کے دو وکٹس ملے ۔ پاکستانی بیٹنگ لائین اپ مسلسل جھٹکے کھاتی رہی اور سنبھل نہیں سکی ۔ صرف دو پاکستانی بلے باز دو ہندسی اسکور تک پہونچ سکیں۔ ہندوستان کیلئے دیپتی شرما نے 29 ناٹ آوٹ اور ہرمن پریت کور نے 24 رن بنائے اور ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ دیپتی اور ہرمن پریت نے تیسری وکٹ کی رفاقت میں 42 رن بنائے ۔ پاکستان کیلئے سعدیہ یوسف نے قدرے بہتر بولنگ کی اور 19 رن خرچ کرتے ہوئے دو وکٹس حاصل کئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT