Saturday , July 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ووٹرس بیداری میڈیا ایوارڈس کیلئے عرضیاں مطلوب

ووٹرس بیداری میڈیا ایوارڈس کیلئے عرضیاں مطلوب

بنگلورو۔23نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے 25جنوری 2016کو یوم ووٹرس کے موقع پر نیشنل میڈیا ایوارڈ کیلئے صحافتی اداروں سے عرضیاں مطلوب ہیں۔ ووٹنگ کی اہمیت اور ووٹر شناختی کارڈ حاصل کرنے کیلئے رواں سال کے دوران اپنی خبروں کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے والے پرنٹ ، الیکٹرانک ، ریڈیو اور آن لائن میڈیا کے ذریعہ عرضیاں مطلوب ہیں۔ اس کیلئے درکار دستاویزات کے ساتھ 26؍ نومبر تک محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ میں عرضیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔ انگریزی اور ہندی کے ذریعہ بجز دیگر زبانوں کے اخبارات میں شائع خبروں کا انگریزی ترجمہ فراہم کرنا ضروری ہے۔ مزید تفصیلات محکمہ کے ویب سائٹwww.karnatakavarthe.orgسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

کرنسی کی تبدیلی سے پریشان شخص
کی قلب پر حملہ سے موت
جگتیال۔/23نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال کے محلہ گنج سے تعلق رکھنے والے محمد امجد مارکٹ یارڈ سیکوریٹی گارڈ بعمر 48سال ، گذشتہ رات قرض ادائیگی کیلئے کرنسی کی تبدیلی کیلئے پریشان تھے قلب پر حملہ کے باعث فوت ہوگئے۔ محمد امجدکسی کو پانچ ہزار روپئے قرض کی رقم واپس ادا شدنی تھی جنہوں نے اپنی بڑی ہمشیرہ کے پاس سے پانچ ہزار روپئے 500 کے نوٹ مانگ کر قرض واپس کرنے گئے جہاں پر سو کے نوٹ یا نئی کرنسی دینے کی بات پر وہ صبح سے شام تک بینک اور دیگر افراد سے نوٹوں کی تبدیلی کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔ رات اسی پریشانی میں سوگئے اچانک طبیعت بگڑ گئی ۔ ہاسپٹل لے جانے کے دوران قلب پر حملہ کے سبب انتقال ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT