Saturday , April 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ووٹروں کی سہولت کے لئے پولنگ مراکز میں اضافہ

ووٹروں کی سہولت کے لئے پولنگ مراکز میں اضافہ

کوڑنگل ۔ 9 ؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  جوائنٹ کلکٹر مسٹر سریش پووار نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں سابق سے موجود پولنگ مراکز کی تعداد میں موجودہ طورپر 12 مراکز کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کی بموجب گزشتہ روز دفتر تحصیل میں منعقدہ اجلاس میں تحصیلدار نے تمام پارٹی قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابق میں حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں 213 پولنگ مراکز تھے جن میں مزید 12 مراکز کا اضافہ کرنے کے بعد تعداد 225 ہوگئی ہے ۔ فاضل عہدہ دار نے مزید بتایا کہ ہر پولنگ مرکز پر 1200 سے زائد ووٹرس ہوں تو ووٹنگ کے موقع پر سہولت کی خاطر مزید 12 مراکز کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ جوائنٹ کلکٹر نے ہدایات جاری کیں کہ 20 ؍ اپریل تا 10 ؍ مئی تک مردم شماری کا کام مکمل کرلیا جائے ۔ موصوف نے مزید کہاکہ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے ساتھ ساتھ ردوبدل بھی کرنا ہو تو مکمل کررلیا جائے۔ بہرحال 100% ووٹرس  کا اندراج ہونا ہے ۔ اس پروگرام میں تمام منڈلوں کے تحصیلدار موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT