Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے مربوط کرنے کی مہم روک دی گئی

ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے مربوط کرنے کی مہم روک دی گئی

حیدرآباد۔17اگست ( سیاست نیوز) مرکزی الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق گریٹر حیدرآباد کے حدود میں ووٹر شناختی کارڈس کو آدھار سے مربوط کرنے کے کام کو روک دیا گیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی ذرائع کے بموجب کمشنر جی ایچ ایم سی مسٹر سومیش کمار نے شہر کے رائے دہندوں کے ووٹر آئی ڈی کارڈس کو آدھار سے مربوط کرنے کے کام کو مرکزی الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق ریاستی چیف الیکشن آفیسر کی ہدایت پر فی الفور روک دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ تاہم ووٹر کارڈس کو آدھار سے مربوط کرنے سے متعلق درج کی گئی تفصیلات کو کسی بھی قسم کے شناختی یا ضروری کاموں کیلئے لازمی قرار نہیں دیا جائے گا اور ریاستی چیف الیکشن آفیسر کے احکامات کے مطابق فہرست رائے دہندگان کی تنقیح کا کام حسب معمول جاری رہے گا اور تنقیح کے دوران بوگس رائے دہندوں اور غیر مستحق رائے دہندوں کے ناموں کی شناخت کرتے ہوئے ان کے نام فہرست سے حذف کرنے کیلئے بوتھ لیول عہدیدار خدمات انجام دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT