Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ووٹر لسٹ ناموں کے اخراج کیخلاف انتباہ شہریوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش

ووٹر لسٹ ناموں کے اخراج کیخلاف انتباہ شہریوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش

حیدرآباد 4 نومبر (پریس نوٹ) جناب علی مسقطی تلنگانہ اسٹیٹ آرگنائزنگ سکریٹری و انچارج اولڈ سٹی حیدرآباد نے تلگودیشم پارٹی آفس کوٹلہ عالیجاہ پر حلقہ اسمبلی چارمینار کے تمام بلدی ڈیویژن کے پارٹی قائدین و کارکنوں کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے اشاروں پر عہدیداروں نے فہرست رائے دہندگان سے کم و بیش 6.30 لاکھ رائے دہندوں کے ناموں کو خارج کرچکے ہیں۔ چنانچہ مذکورہ عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔ کیوں کہ انھوں نے نہ صرف خلاف قانون کام کیا ہے بلکہ رائے دہندوں کو ووٹ دینے کے حق سے محروم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے میونسپل کمشنر گریٹر حیدرآباد بی جناردھن ریڈی سے مطالبہ کیاکہ بلدی وارڈس کی ازسرنو حد بندی میں غیر جانبدارانہ طریقہ سے کام لیا جائے جبکہ ازسرنو حد بندی میں کئی غلطیاں پائی جاتی ہیں۔ قبل ازوقت بلدی انتخابات خامیوں کو دور کرتے ہوئے رائے دہندوں کے ناموں کی شمولیت کو یقینی بنائیں اور ازسرنو حد بندی میں کی گئی خامیوں کو دور کیا جائے۔ تلگودیشم پارٹی متعلقہ حکام کی لاپرواہی پر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرے گی۔ اجلاس کو جناب زبیر العمودی، محمد عمر خان، صلاح الدین لودھی، محمد عتیق، سید لئیق الدین نے بھی مخاطب کیا جبکہ عبدالستار معراج، محمد چاند، محمد انور حسین، سری کانت، ناگراج یادو، پون کمار اگروال، جوگیندر سنگھ، محمد احمد، میرا انصار حسین، محمد غیاث الدین،  انیل کمار کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں محمد سلیم نے تمام شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT