Tuesday , March 28 2017
Home / سیاسیات / ووٹنگ مشینس ‘ چھیڑ چھاڑ سے پاک : الیکشن کمیشن

ووٹنگ مشینس ‘ چھیڑ چھاڑ سے پاک : الیکشن کمیشن

نئی دہلی 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینس ہمیشہ کی طرح چھیڑ چھاڑ سے پاک ہیں۔ کمیشن نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کے دعووں کو مسترد کردیا ہے جنہوں نے مشینوں کے تعلق سے سوال کیا تھا ۔ سخت الفاظ پر مشتمل ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ اس تعلق سے عائد کئے جانے والے الزامات بے بنیاد ‘ قیاس آرائیوں پر مبنی اور غلط ہیں جنہیں مسترد کیا جانا چاہئے ۔ کمیشن نے کہا کہ اسے حالیہ منعقدہ اسمبلی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیڑ چھاڑ سے متعلق کوئی شکایت یا ٹھوس مواث دستیاب نہیں ہوا ہے ۔ نہ سیاسی جماعتوں نے اور نہ امیدواروں نے کوئی شکایت کی ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ بی ایس پی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیڑ چھاڑ سے متعلق جو نمائندگی پیش کی ہے اس میں کوئی مخصوص الزام نہیں ہے اور کمیشن پارٹی کے ادعا کو مسترد کرتا ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ اس طرح کے الزامات پہلے بھی عائد کئے جاتے رہے ہیں لیکن انہیں مسترد کیا جاتا ہے ۔ الیکشن کمیشن یہ واضح کرتے ہے کہ ووٹنگ مشینوں میں جو فنی اور انتظامی احتیاط برتی جاتی ہے ان کے مطابق یہ مشین ایسے ہیں جن میں کوئی چھیڑ چھاڑ ممکن نہیں ہے اور نہ ہی انتخابی عمل پر کوئی سوال یا شک ظاہر کیا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT