Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پارٹی ‘ موجودہ بحران پر قابو پالے گی

پارٹی ‘ موجودہ بحران پر قابو پالے گی

چند قائدین کا انحراف ہمیں کمزور نہیں کرسکتا: چندرا بابو نائیڈو
حیدرآباد 11 فبروری ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ ان کی پارٹی موجودہ بحران پر قابو پالے گی ۔ تلگودیشم پارٹی کے کئی ارکان اسمبلی بشمول اس کے تلنگانہ اسمبلی میں فلور لیڈر نے بھی تلگودیشم سے علیحدگی اختیار کرکے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ نائیڈو نے پارٹی کی تلنگانہ یونٹ کے قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم پارٹی نے اپنی 34 سال کی تاریخ میں کئی بحران دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے اس کے ورکرس ہی اصل طاقت ہیں۔ تلگودیشم کو گذشتہ 10 سال سے اپوزیشن میںرہتے ہوئے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ پارٹی کو کچھ قائدین کے انحراف سے کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش نے کہا کہ وہ تلنگانہ میںپارٹی کی رہنمائی کیلئے اب زیادہ وقت دینگے ۔ حالیہ عرصہ میں نائیڈو نے اپنا ٹھکانہ وجئے واڑہ کو بنالیا ہے ۔ انہوں نے تلگودیشم قائدین سے کہا کہ وہ تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے ایک ایکشن پلان تیار کریں۔ تلنگانہ میں تلگودیشم کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر ای دیاکر راؤ اور رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے کل ٹی آر ایس میںشمولیت اختیار کرلی تھی ۔ کل تک پارٹی کے جملہ 9 ارکان اسمبلی ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے تھے اور آج ایک اور رکن اسمبلی نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں تلگودیشم نے تلنگانہ میں اسمبلی کی 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب تک 10 ارکان اسمبلی ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT