Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ووٹنگ مشینوں میں ہیر پھیرتلگودیشم کا الزام

ووٹنگ مشینوں میں ہیر پھیرتلگودیشم کا الزام

حیدرآباد 16 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے ضلع میدک کے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے لئے منعقدہ ضمنی انتخاب میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کے واقعات پیش آنے کا الزام عائد کیا اور اس سلسلہ میں صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا نے مرکزی الیکشن کمیشن کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور بتایا کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے لئے منعقدہ ضمنی انتخاب میں پیش آئیں بے قاعدگیوں کے واقعات کا ثبوت آج انتخابی نتائج سے حاصل ہوچکا ہے۔ مسٹر ایل رمنا نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیر چھار (ٹیامپرنگ) ہونا واضح ہوچکا ہے کیوں کہ جن مواضعات میں تلگودیشم پارٹی انتہائی طاقتور موقف رکھتی ہے وہاں پر تلگودیشم پارٹی کو سنگل ڈیجٹ میں ہی ووٹ حاصل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT