Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ووٹوں کی گنتی کیلئے سخت سکیورٹی کا مطالبہ : وائی ایس آر کانگریس

ووٹوں کی گنتی کیلئے سخت سکیورٹی کا مطالبہ : وائی ایس آر کانگریس

حیدرآباد۔ 24 اگست (سیاست نیوز) ریاستی وائی ایس آر کانگریس جنرل سیکریٹری شیوا کمار نے حلقہ اسمبلی نندیال کے ووٹوں کی گنتی کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کی مرکزی الیکشن کمیشن سے اپیل کی۔ آج انہوں نے نندیال میں وائی ایس آر کانگریس لیڈر شلپا چکراپانی ریڈی پر تلگو دیشم لیڈر کی فائرنگ کے واقعہ کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 31 اگست تک ضابطہ اخلاق برقرار رہنے کے باوجود کئی افراد نے اپنا اسلحہ پولیس کے پاس جمع نہیں کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ضروری ہیں اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن سے نمائندگی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT