Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ووٹ برائے نوٹ کیس: متھیا کو نوٹس

ووٹ برائے نوٹ کیس: متھیا کو نوٹس

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ انسداد رشوت ستانی بیورو

ACB نے ووٹ برائے نوٹ کیس جس میں تلگو دیشم رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی ملوث ہیں آج یروشلم متھیا کو نوٹس جاری کی ہے جو اس کیس کے ایک ملزم ہیں ۔ ان سے پوچھ گچھ کے حصہ کے طور پر نوٹس جاری کی گئی ۔ نوٹس میں متھیا کا نام ملزم نمبر 4 کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے ۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر بنجارہ ہلز میں واقع اے سی بی آئی آفس پر صبح 10-30 بجے تا 5 بجے شام کے درمیان حاضر ہوں ۔ اے سی بی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ایم مالا ریڈی نے یہ نوٹس تعزیرات ہند کی دفعہ 160 کے تحت جاری کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT