Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / ووٹ کے تناسب میں اضافہ کیلئے بی جے پی کی عوامی رابطہ مہم شروع

ووٹ کے تناسب میں اضافہ کیلئے بی جے پی کی عوامی رابطہ مہم شروع

لکھنؤ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بڑی کامیابی درج کرنے کے بعد اب 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کے تناسب کو 60 فیصد پہنچانے اور فتح حاصل کرنے کیلئے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے  عوامی رابطہ مہم آج سے شروع کری ہے ۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے صدی تقریب کے موقع پر پارٹی کے نظریے کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے یہ مہم شروع کی گئی ہے ۔ عوامی رابطہ مہم ریاست کے تمام 1.47 لاکھ بوتھوں پر شروع کیا گیا ہے ۔ نریندر مودی حکومت کی تیسری سالگرہ25 کے موقع پرمئی کو اس کا اختتام ہوگا۔مہم کے دوران ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ کو بھی کم از کم پانچ بوتھوں پر پہنچنے اور پانچ دن تک اپنے حلقہ میں موجودرہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔لوک سبھا انتخابات میں پارٹی نے 42 فیصد ووٹ بینک کو تقریبا 60 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو تقریبا 42 فیصد ووٹ ملے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT