Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ووڈس دورہ ہند کیلئے پُراُمید

ووڈس دورہ ہند کیلئے پُراُمید

ناسو( بہماس) 3ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) گولف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ٹائیگرووڈس نے اپنے کروڑہاشائقین کو یہ کہتے ہوئے ضرور مایوس کیا ہیکہ وہ مسابقتی کھیل میں واپسی کب کریں گے لیکن ہندوستانی شائقین کیلئے اچھی خبر ہے کہ وہ عنقریب ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ ہیرو ورلڈ چیلنج سے وابستہ 14مرتبہ کے عالمی خطاب یافتہ ٹائیگر ووڈ نے کہا ہے کہ وہ عنقریب ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔

 

عزیز بن سالم کو ماسٹرز اتھیلیٹکس
میں تین میڈلس
حیدرآباد۔3ڈسمبر ( راست) ویٹرن اتھیلیٹ عبدالعزیز بن سالم حیدرآباد کو  بھدرادری اسٹیڈیم منوگورو ضلع کھمم میں منعقدہ دوسرے تلنگانہ ماسٹرز اتھیلیٹک چمپئن شپ 2015ء میں تین سلور میڈل حاصل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے 65+ زمرہ میں ایک سو میٹر رن میں 16.15 سیکنڈز میں طئے کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ۔ لانگ جمپ میں 3.27 میٹر طویل چھلانگ لگائی اور سلور میڈل جیتا ۔ ہائی جمپ میں بھی 1.20 کی بلندی تک چھلانگ لگائی اور سلور میڈل حاصل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT