Tuesday , May 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ووڈس گولف کورس پر ٹرمپ کیساتھ اترے

ووڈس گولف کورس پر ٹرمپ کیساتھ اترے

میامی، 24دسمبر (یواین آئی) سابق نمبر ایک گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس تین سال پہلے امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ کورس پر کھیلنے اترے تھے اور اس بار وہ منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے ٹرمپ انٹرنیشنل گولف کلب پر گولف کھیلنے کے سلسلے میں خبروں میں ہیں۔ ریئل اسٹیٹ کے کاروباری اور امریکہ کے منتخب صدر ٹرمپ کے فلوریڈا میں پام بیچ واقع ٹرمپ انٹرنیشنل گولف کلب پر ووڈس نے ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلا۔ تقریبا 15ماہ کی چوٹ کے بعد بین الاقوامی پلیٹ فارم پر واپسی کر رہے۔ ٹرمپ کی ترجمان نے اس کی اطلاع دی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ٹرمپ اور سابق نمبر ایک گولف کھلاڑی کے درمیان اور کیا باتیں ہوئیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT