Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / وٹرنری ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر عنقریب تقررات

وٹرنری ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر عنقریب تقررات

حیدرآباد /13 مئی ( این ایس ایس ) وزیر انیمل ہسبنڈری اور ڈیری ڈیولپمنٹ ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ وٹرنری ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر عنقریب تقررات عمل میں لائیں جائیں گے ۔ وزیر انیمل ہسبنڈری نے ڈیری اور اس سے متعلق شعبوں کے قائدین کے ساتھ اس اجلاس میں غور و خوص کیا ۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی جائیدادوں پر محکمہ سلیکشن کمیٹی کی طرف سے تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ ریاست میں ڈیری فارم کو ترقی دینے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہو ںنے ڈیری صورتحال کا جائزہ لینے ضلع واری سطح پر دورے بھی کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT