Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وٹرنری ڈاکٹرس کے تقررات کیلئے اقدامات

وٹرنری ڈاکٹرس کے تقررات کیلئے اقدامات

ریاستی وزیر انیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /10 جولائی (سیاست نیوز) ریاستی چیف منسٹر مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے محکمہ انیمل ہسبنڈری (حیوانات) میں وٹرنری ڈاکٹرس کی جائیدادوں پر عاجلانہ تقررات عمل میں لانے کی منظوری دی ہے ۔ جس کی روشنی میں وٹرنری ڈاکٹرس کی تمام جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر انیمل ہسبنڈری و ڈیری ڈیولپمنٹ کارپوریشن مسٹر ٹی سرینواس یادو نے یہ بات کہی اور بتایا کہ وٹرنری کورسیس کی تکمیل کرنے والے ہر طالبعلم کو وٹرنری ڈاکٹرس کے عہدوں پر تقررات کا موقع فراہم ہوگا ۔ وزیر موصوف جنہوں نے قبل ازیں راجندر نگر میں واقع مسٹر پی وی نرسمہا راؤ کے نام سے موسوم تلنگانہ وٹرنری یونیورسٹی کا پہلی مرتبہ دورہ کیا تھا اور وہاں پر ڈیری فارم کا بھی معائنہ کیا اور یہاں پر جاری تحقیقاتی سرگرمیوں وغیرہ سے واقفیت حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں وٹرنری ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادیں بہت ہیں اور یونیورسٹی سے وٹرنری کورسس کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد بہت ہی کم ہے ۔ لہذا اس صورت میں جو بھی درخواستیں پیش کریں گے ان تمام کو نوکریوں کے حصول کی قوی توقع پائی جاتی ہے ۔ وزیر انیمل ہسبنڈری وڈیری ڈیولپمنٹ نے کہا کہ یونیورسٹی میں قدیم طرز کے ڈیری فارمس کو عصری سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا ۔ پہلی مرتبہ یونیورسٹی کا دورہ کرنے والے مسٹر سرینواس یادو کا یونیورسٹی پہونچنے پر ڈاکٹر کے کونڈل ریڈی رجسٹرار وٹرنری یونیو رسٹی نے خیرمقدم کیا اور انہیں زبردست تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے اعلی حکام کے علاوہ رکن اسمبلی حلقہ راجندر نگر مسٹر ٹی پرکاش گوڑ ‘ کارپوریٹرس شریمتی کے سری لتا ‘ آر وجیا ،ٹی سرینواس ریڈی و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT