Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / وپرو کو دھمکی آمیز ای میل دفاتر پر سخت سکیورٹی

وپرو کو دھمکی آمیز ای میل دفاتر پر سخت سکیورٹی

بنگلورو 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی وپرو نے آج کہا ہے کہ نامعلوم ذرائع سے دھمکیاں آمیز مکتوب وصول ہونے کے بعد اِس کے دفتر میں سکیورٹی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ وپرو نے دھمکی آمیز فون کے بارے میں مقامی پولیس سے شکایت درج کرانے کی بھی توثیق کی۔ وپرو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور اِس بارے میں مزید کچھ نہیں کہا جاسکتا کیوں کہ تحقیقات جاری ہیں۔ کمپنی نے دھمکی کی نوعیت کے بارے میں بھی کوئی صراحت نہیں کی۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ کسی نے ای میل کے ذریعہ 500 کروڑ روپئے کی رقم ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائنس کی شکل میں طلب کی اور دھمکی دی کہ ایسا نہ کرنے پر وپرو کے رائسن میں واقع دفاتر پر حملہ کیا جائے گا۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس (کرائم) ایس روی نے بتایا کہ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT