Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ وکاس پرو ‘ کے لیے تلنگانہ بی جے پی کا 22 روزہ پروگرام

’ وکاس پرو ‘ کے لیے تلنگانہ بی جے پی کا 22 روزہ پروگرام

محبوب نگر ٹاون میں آج جلسہ ، چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ اور مرکزی وزیر گنگا راؤ اہیل کی شرکت
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : بی جے پی تلنگانہ یونٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر ’ وکاس پرؤ ‘ کے تحت ایک 22 روزہ پروگرام بنایا ہے ۔ 26 مئی تا 15 جون منعقد ہونے والے اس پروگرام میں تلنگانہ اسٹیٹ بی جے پی کی جانب سے مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ریاست بھر میں عام جلسوں کا انعقاد کرتے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کردہ پروگرامس اور فلاحی اسکیمات سے عوام کو واقف کروایا جائے گا ۔ پارٹی کے اسٹیٹ یونٹ جنرل سکریٹری جی پریمندر ریڈی نے آج یہاں ایک بیان میں یہ بات بتائی اور کہا کہ ’ وکاس پرو ‘ کے سلسلہ میں جمعہ کو محبوب نگر ٹاون میں ایک جلسہ منعقد ہوگا جس میں چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ ، مرکزی وزیر گنگا راؤ اہیل ، بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر ڈاکٹر لکشمن اور پارٹی کے نیشنل سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ اور دیگر حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے آٹھ ٹیموں کو تشکیل دیا ہے جو اضلاع کا دورہ کر کے عوام کو این ڈی اے حکومت کی مختلف فلاحی اسکیمات سے واقف کروائیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT