Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / وکرما دتیہ جہازسے زہریلی گیاس کا اخراج ‘ 2 ہلاک

وکرما دتیہ جہازسے زہریلی گیاس کا اخراج ‘ 2 ہلاک

نئی دہلی ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) روسی ساختہ طیارہ بردار جہاز ‘ آئی این ایس وکرمادتیہ کے سیوریج پلانٹ سے زہریلی گیاس کے اخراج کے باعث دو افراد ہلاک ہوئے ۔ مہلوکین میں ایک شہری اور ایک بحری ملازم شامل ہیں ۔ اس جہاز کو کرناٹک کے کاروار میں زیرمرمت رکھا گیا تھا ۔ شام 5 بجے گیاس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا ۔ بحریہ نے اس لاپرواہی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ حالیہ برسوں میں ہندوستانی بحریہ کے اندر بڑے حادثات رونما ہوئے ہیں ۔ اس جہاز کے ورکرس سیوریج پلانٹ میں موجود پانی کے لیکیج کو درست کرنے کی کوشش کررہے تھے ایسے میں زہریلی گیاس سونگھنے سے 4 لوگ بے لوش ہوگئے ان میں دو فوت ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT