Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وکرم گوڑ 14 دن کی عدالتی تحویل میں

وکرم گوڑ 14 دن کی عدالتی تحویل میں

دواخانہ سے ڈسچارچ کے بعد گرفتاری و عدالت میں پیشی
حیدرآباد ۔ /3 اگست (سیاست نیوز) خود پر فائرنگ کا ڈرامہ رچنے والے سابق وزیر کے فرزند وکرم گوڑ کو آج بنجارہ ہلز پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جہاں پر انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔ آج صبح اپولو ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے وکرم گوڑ کی صحت مستحکم ہونے کے سبب انہیں ڈسچارج کیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس بنجارہ ہلز کی ٹیم نے وہاں پہونچ کر انہیں حراست میں لیا اور انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ وکرم کو پولیس نے آج دوپہر نامپلی میٹروپولیٹین کریمنل کورٹ کے تیسرے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا گیا۔ ملزم کو وہیل چیر پر لایا گیا تھا۔ عدالت میں پیش کرنے کے فوری بعد وکرم گوڑ کے وکیل نے عدالت میں درخواست ضمانت داخل کی اور لیکن کورٹ نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا جسکے نتیجہ میں پولیس نے انہیں چنچل گوڑہ جیل منتقل کیا۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ایک درخواست داخل کی جس میں ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے پولیس تحویل میں لینے کی گذارش کی گئی ہے۔ ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت میں وکرم گوڑ کو جیل منتقل کرنے کی بجائے مزید علاج کیلئے نمس میں شریک کروانے کی ہدایت دینے کی گزارش کی ۔ درخواست ضمانت پر عدم سماعت پر پولیس نے انہیں جیل منتقل کردیا ۔ واضح رہے کہ کل پولیس نے فائرنگ میں ملوث 5 ملزمین کو گرفتار کرکے دعویٰ کیا تھا کہ سیاسی مقصد براری و عوامی ہمدردی حاصل کرنے وکرم گوڑ نے فائرنگ کا ڈرامہ رچہ تھا اور حملہ کرنے والی ٹولی سے 50 لاکھ روپئے کا معاہدہ کیا تھا ۔

 

TOPPOPULARRECENT