Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / وکلاء التواء کی بیماری کا شکار نہ ہوں چیف جسٹس کا ریمارک

وکلاء التواء کی بیماری کا شکار نہ ہوں چیف جسٹس کا ریمارک

چینائی ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : وکلاء اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں ’التواء کی بیماری ‘ اور مقدمات میں سست روی کا شکار نہ ہونا پڑے ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا آج مدراس ہائی کورٹ ہریٹیج بلڈنگ کی 125 سالہ تقاریب سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی پابندی قانون کی حکمرانی کا بنیادی عنصر ہے ۔ ہم تمام بنچ ارکان اور معاونت کررہے وکیل کو یہ بات اچھی طرح جان لینی چاہئے کہ ہم اس بات کے پابند ہیں کہ جج بروقت آئے اور وکلاء بحث کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئیں ۔ اگر ایک وکیل تاخیر یا کوتاہی کرتا ہے اور جج بر وقت نہ آتا ہو تو دونوں ہی قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی وکیل کو کوئی بیماری نہیں ہونی چاہئے ۔ اگر آپ التواء کی خواہش کریں تو ان کی نظر میں یہ ایک بیماری ہے ۔ وکیل کو یہ سمجھنا چاہئے کہ الرجی اسے ہلاک کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT