Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / وکٹورینز نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن جیتا

وکٹورینز نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن جیتا

میر پور ، 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے فائنل میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم باریسال بلز کے مد مقابل ہوئی۔ گزشتہ روز یہاں ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ کومیلا وکٹورینز نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی۔ محمود اللہ 48 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمن رہے۔ کومیلا وکٹورینز نے ٹارگٹ کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو امرالقیص نے شاندار ففٹی اسکور کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ آخری گیند پر ہو ا۔ فاتح ٹیم نے مقررہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے بی پی ایل کا تیسرا ایڈیشن اپنے نام کر لیا۔ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے پہلے دو ایڈیشنس ڈھاکہ گلیڈیٹرز نے جیتے تھے جبکہ باریسال بلز کو دوسری بار فائنل میں شکست ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT