Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / وکٹوریہ بیٹے کی پیدائش کے بعد بہترواپسی کیلئے پرعزم

وکٹوریہ بیٹے کی پیدائش کے بعد بہترواپسی کیلئے پرعزم

ماسکو۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک بیلاروسی ٹینس اسٹار وکٹوریہ  آذرنیکا بیٹے کی ماں بن گئیں۔وکٹوریہ آذرنیکا  نے اپنے پرستاروں کو یہ اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نومولود کے ساتھ تصویر شائع کرتے ہوئے دی۔ انھوں نے لکھا کہ ہمارا بیٹا صحت مند اور خوش ہے، اس سے قبل آذرنیکا نے آئندہ برس عالمی ایونٹس تک کھیل میں واپسی کا عزم بھی ظاہر کیا تھا۔ 2 مرتبہ کی گرانڈ سلام فاتح  وکٹوریا نے رواں برس جولائی میں اپنا سیزن ختم کر لیا تھا لیکن اب وہ آسٹریلین اوپن میں واپسی کرسکتی ہیں جہاں وہ دومرتبہ خطاب حاصل کرچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT