Wednesday , May 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / وکٹوریہ واپسی کی تیاریوں میں مصروف

وکٹوریہ واپسی کی تیاریوں میں مصروف

لندن۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک  بیلاروس کی ٹینس اسٹار وکٹوریہ ازارینکا نے چند ماہ کے وقفے کے بعد مسابقتی مقابلوں میں دوبارہ واپسی کیلئے سخت محنت شروع کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں انہوں نے بیٹے لیو کو جنم دیا ہے۔ وہ جولائی سے  ٹینس میں حصہ نہیں لے رہی ہیں تاہم اپنے وزن میں کمی کے بعد انہوں نے ماہر ٹرینرز کی رہنمائی میں سخت  ورزشوں کو اپنا معمول بنا لیا ہے۔ اگرچہ وکٹوریہ ازارینکا نے کورٹ میں واپسی کیلئے منصوبہ بندی کا اعلان نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر چند تصاویر جاری کرکے حریف کھلاڑیوں کو تیار رہنے پیغام دے دیا ہے۔

 

ایس بی آئی کے خلاف
سچدیو 3-0 سے فاتح
حیدرآباد۔23 مارچ (ای میل) تلنگانہ فوڈ بال اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب اے ڈیویژن رحیم لیگ فٹ بال ٹورنمنٹ میں آج کھیلے گئے مقابلہ میں سچدیو نے ایس بی آئی کو 3-0 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے لیے پہلا گول میانک نے 23 ویں منٹ میں بنایا جبکہ 52 ویں منٹ میں شان کے گول کی بدولت ٹیم کی برتر دوگنی ہوگئی۔ مقابلہ کے 67 ویں منٹ میں شیواریڈی کے گول نے کامیابی کے فرق کو مزید بڑھادیا۔ اے او سی گرائونڈ پر اگلا مقابلہ فتح حیدرآباد اور اے او سی سنٹر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز فتح حیدرآباد اور ایس بی آئی کے درمیان مقابلہ بغیر گول کے ڈرا رہا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT