Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / وکٹوریہ پر مبالغہ آرائی کا الزام

وکٹوریہ پر مبالغہ آرائی کا الزام

لندن۔17جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ نئے تنازعہ کا شکار ہوگئی ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے شوہر کیلئے خصوصی گاڑی کی ڈیزائننگ میں شامل رہی ہیں۔کار کے ڈیزائن ڈائریکٹر گیری میک گورین نے کہا کہ وکٹوریہ تمام معاملے میں مبالغہ آرائی کر رہی ہیں۔ وہ کار کی ڈیزائننگ میں شامل نہیں تھیں کیونکہ اس کام میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔گاڑی کی رونمائی کے موقع پر وہ خود سہرا لینے لگیں تو انہیں بتایا کہ ایسا نہ بولیں تو کہا کہ انہیں یہ اندازہ ہی نہیں ہو سکا کہ وہ کیا کچھ کہہ گئی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT