Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / وگھیلا کا بہ حیثیت رکن اسمبلی بی جے پی قائدین کی موجودگی میں استعفیٰ

وگھیلا کا بہ حیثیت رکن اسمبلی بی جے پی قائدین کی موجودگی میں استعفیٰ

احمد آباد۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی اور دیگر بی جے پی قائدین کی موجودگی میں شنکر سنہہ وگھیلا جنہوں نے گزشتہ ماہ کانگریس قیادت کے خلاف بغاوت کی تھی، آج گجرات قانون ساز اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ یوں تو وگھیلا نے بی جے پی میں واپسی کو خارج از امکان قرار دیا تھا جب انہوں نے کانگریس سے کنارہ کشی اختیار کی تھی لیکن آج اسپیکر کو استعفیٰ پیش کرتے وقت روپانی اور دیگر سینئر بی جے پی قائدین کی موجودگی میں قیاس آرائیوں کا نیا سلسلہ چھیڑ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT