Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / وہائٹ ہاؤز کے باہر مشتبہ بندوق بردار شوٹنگ میں زخمی

وہائٹ ہاؤز کے باہر مشتبہ بندوق بردار شوٹنگ میں زخمی

اوباما صدارتی محل میں موجود نہیں تھے ، سارے علاقے میں سنسنی، سیکریٹ سرویس کی بروقت کارروائی ، خفیہ نشانہ باز چوکس

واشنگٹن ۔ 21 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی محل وہائٹ ہاؤز کو آج تقریباً ایک گھنٹہ کے لئے بند کردیا گیا جب وہاں ایک بندوق بردار شخص پہونچ گیا اور ہتھیار ڈالنے کیلئے خفیہ سرویس کے ایجنٹوں کے حکم پر عمل کرنے سے انکار کردیا ۔ جس کے نتیجہ میں خفیہ سرویس کے ایجنٹس نے اُس کو گولی مارکر زخمی کردیا جس کی شناخت ایشلینڈ پنسلوینیا کے ساکن جیسی اوسیلور کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اُس کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے ۔ عینی شاہدین نے کہاکہ تقریباً 5 فٹ 10 انچ طویل شخص آتشیں اسلحہ لہراتے ہوئے وہائٹ ہاؤز کی سمت پیشقدمی کررہا تھا اور ہتھیار پھینک کر رُک جانے کیلئے خفیہ سرویس ایجنٹوں کی ہدایات قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ سہ پہر 3 بجکر 6 منٹ پر ایک عام سڑک ای اسٹریٹ سے وہائٹ ہاؤز کی سمت گذر رہا تھا ۔ امریکی خفیہ خدمات میں سرکاری و عوامی اُمور کے دفتر اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈیولا اے آئیٹا کوویتی نے کہاکہ سیکریٹ ایجنٹوں نے اس کو کئی زبانی ہدایت دی تاہم اس نے انکار کردیا اور مجبوراً گولی چلانا پڑا جس میں وہ زخمی ہوگیا ۔ سیکریٹ سرویس ایجنٹوں نے مقام واقعہ سے اسلحہ ضبط کرلیا ۔ اس واقعہ کے وقت صدر براک اواما وہائٹ ہاؤز میں موجود نہیں تھے ۔ وہ گولف کھیلنے اینڈریو ایربیس گئے ہوئے تھے تاہم نائب صدر جوبائیڈن وہاں موجود رہنے کے سبب خفیہ سرویس کے ایجنٹوں نے وہاں پہونچ کر اُن کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا۔ بعد ازاں احتیاطی تدابیر کے طورپر وہائٹ ہاؤز کو ایک گھنٹہ کیلئے بند کردیا گیا ۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیلی گئی ۔ ماہرخفیہ نشانہ باز وہائٹ ہاؤز کی چھت پر مورچے سنھالتے ہوئے سڑکوں پر نظر رکھی ۔ سڑکوں سے عوام کو ہٹاتے ہوئے لی گئی تلاشی کے دوران 17 ویں اسٹریٹ پر پارک کی ہوئی بندوق بردار شخص کی کارد ستیاب ہوئی جس میں مزید ایک .22 کیلیبر رائفل دستیاب ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن مسلح شخص کے محرکات کا پتہ چلانے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ وہائٹ ہاؤز پر گزشتہ چند برسوں کے دوران حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ ماہ ایک شخ کوسیکرٹ سرویس ایجنٹوں نے گرفتار کرلیا تھا جس نے وہائٹ ہاؤز کی فصیل پر مشتبہ اشیاء پھینکا تھا جس کے بعد دیواڑ چڑھنے کی کوشش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT