Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / وہائٹ ہاؤس کے قریب بم کے ساتھ مشتبہ شخص گرفتار

وہائٹ ہاؤس کے قریب بم کے ساتھ مشتبہ شخص گرفتار

واشنگٹن، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدارتی دفتر وہائٹ ہاؤس کے نزدیک ایک مشتبہ شخص کو اپنے پاس بم ہونے کا دعوی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے آج جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ورجینیا میں روانوکے باشندے 29 سالہ سین پیٹرک کیوون کو ہفتہ کے روز دوپہر 11 بجے سکیورٹی چوکی کو پار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ کیوون نے سیکورٹی سے کہاکہ میرے پاس ایک بم ہے ۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس نے دائیں ہاتھ میں کچھ لے رکھا تھا۔ جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کر رہا تھا۔مشتبہ شخص پر فرضی بم دھماکہ کی دھمکی دینے اور غیر قانونی طریقے سے گاڑی استعمال کرنے کا الزام ہے ۔امریکی صدر کی رہائش کے نزدیک ہفتہ کو اس طرح کا یہ مسلسل دوسراواقعہ تھا۔ اس سے پہلے ایک 58 سالہ ولیم بریت راولسن کو غلط طریقے سے احاطے میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دونوں واقعات کے دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ فلوریڈا میں تھے ۔ مشتبہ شخص کی رہائی کے بارے میں ابھی واضح اطلاع نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT