Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / وہاب ریاض کی اب ملازمت بھی خطرہ میں

وہاب ریاض کی اب ملازمت بھی خطرہ میں

کراچی ۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )گذشتہ تین سال سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تینوں فارمیٹ میں شامل فاسٹ بولر وہاب ریاض کا ستارہ گردش میں ہے۔ انہیں پاکستانی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ محمد عامر، حسن علی ، محمد عباس ، رومان رئیس کی غیر معمولی کارکردگی نے وہاب ریاض کے مستقبل پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے بعد انہیں اپنے ڈپارٹمنٹ کی ملازمت بچانے میں بھی مشکل پیش آرہی ہے۔ وہاب پاکستان اور سری لنکا سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز میں کیریبین لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔گذشتہ چند برسوں میں باہر رہنے والے فاسٹ بولر جنید خان نے پاکستان ٹیم میں واپس آکرسابق ڈپارٹمنٹ واپڈا کو خیر باد کہہ دیا ہے اور دو لاکھ روپے ماہانہ کے عوض حبیب بینک کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ انہیں حبیب بینک میں لانے میں کوچ کبیر خان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ناقص کارکردگی کے بعد یوبی ایل وہاب ریاض کوبرطرف کرنے پر غورکررہا ہے۔ انہوں نے بینک میں شامل ہونے کے بعد ان کی جانب سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

TOPPOPULARRECENT