Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / ویان الٹ جانے سے 2 بچے ہلاک 24 افراد زخمی ۔ 10 کی حالت نازک

ویان الٹ جانے سے 2 بچے ہلاک 24 افراد زخمی ۔ 10 کی حالت نازک

وشاکھا پٹنم 30 اپریل ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع میں آج ایک ویان الٹ جانے کے نتیجہ میں دو بچے ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرے 24 افراد زخمی ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ آج صبح 7.30 بجے گھاٹ روڈ پر انا ورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ویان میں بیشتر چھوٹے تاجر تھے جو ہفتہ وار مارکٹ کیلئے کورو کونڈا جارہے تھے ۔ مہلوکین کی 12 سالہ کے گنیش اور 14 سالہ جی نرسنگ راؤ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ حادثہ میں 24 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 10 کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT