Thursday , March 30 2017
Home / دنیا / ویان اُلٹنے سے 10 افراد ہلاک

ویان اُلٹنے سے 10 افراد ہلاک

بیجنگ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی علاقہ میں ایک کمرشیل ویان کے اُلٹ جانے سے کم و بیش 10 افراد کے ہلاک ہوجانے کی اطلاع ہے۔ مقامی حکام کے مطابق 8 نشستی ویان کل رات 9 بجے ایک 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری جو یونگشان کاؤنٹی میں واقع ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا کے مطابق چونکہ حادثہ کے بعد ویان مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور نعشیں ویان سے کافی دور بکھری ہوئی پائی گئی تھیں لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ حادثہ کے وقت ویان میں جملہ کتنے مسافرین سوار تھے، اس حادثہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT