Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ویاپم اسکام سے متعلق دستاویزات حوالے کی جائیں

ویاپم اسکام سے متعلق دستاویزات حوالے کی جائیں

آر ٹی آئی کارکن اجئے دوبے کی درخواست پر پی ایم او کی  ہدایت
بھوپال ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویاپم اسکام سے متعلق معلومات کو حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی) کے تحت فراہم کرنے سے ابتدائی انکار کے بعد وزیراعظم کے دفتر نے سنٹر پبلک انفارمیشن آفیسر کو یہ ہدایت دی ہیکہ سماجی کارکن اجئے دوبے کی جانب سے مطلوبہ تمام دستاویزات تفصیلی معائنہ کے بعد حوالے کردیں۔ آر ٹی آئی کارکن کو 16 اکٹوبر 2015ء کو جاری کردہ ایک مکتوب میں وزیراعظم کے دفتر کے ڈائرکٹر اور اپیلیٹ اتھاریٹی سید اکرام رضوی نے سنٹرل پبلک انفارمیشن آفیسر کو درخواست گذار کو مطلوبہ تمام دستاویزات معائنہ کے بعد حوالہ کرنے کی ہدایت دی۔ دوبے نے آر ٹی آئی کے تحت پی ایم او سے وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس جنرل سکریٹری و راجیہ سبھا رکن ڈگ وجئے سنگھ اور دیگر سینئر پارٹی قائدین کی 18 مارچ 2015ء کو ویاپم اسکام پر ہوئی بات چیت کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ دوبے نے بتایا کہ انہوں نے 8 اگست 2015ء کو پی ایم او سے یہ تفصیلات طلب کی۔ ابتداء میں ان کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا گیا کہ آر ٹی آئی قانون کی دفعہ 7(9) کے تحت مطلوبہ تفصیلات کی فراہمی ممکن نہیں کیونکہ اس سے دفتر کے وسائل متاثر ہوسکتے ہیں۔ پی ایم او نے درخواست گذار کی جانب سے مخصوص دستاویزات اور اطلاعات طلب کرنے اور جائزہ کے بعد انہیں حوالے کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT