Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ویاپم اسکام میں ماخوذ گورنر مدھیہ پردیش کو ہٹاد یا جائے سپریم کورٹ میں عرضی پر مرکز سے جواب طلبی

ویاپم اسکام میں ماخوذ گورنر مدھیہ پردیش کو ہٹاد یا جائے سپریم کورٹ میں عرضی پر مرکز سے جواب طلبی

نئی دہلی ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سپریم کورٹ نے آج مرکز اور گورنر مدھیہ پردیش رام نریش یادو سے ویاپم اسکام میں ان کے مبینہ رول پر عہدہ ہٹا دینے کے لیے ایک عرضی پر جواب طلب کیا ہے ۔ درخواست گذار نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ مرکزی وزارت داخلہ کو یہ ہدایت دی جائے کہ گورنر کو ہٹا دینے کے لیے رہنمایانہ خطوط جاری کریں اگر وہ بدعنوانیوں میں ملوث پائے جائیں ۔ چیف جسٹس ایچ بی دتو اور جسٹس شیوکیرتی سنگھ اور جسٹس امیتوارانے پر مشتمل بنچ نے درخواست گذار کے وکیل کپل سبل کی ایک گذارش کو قبول کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی ۔ جب کہ یہ عرضی سماجی کارکن سنجے شکلانے داخل کی ہے ۔ قبل ازیں عدالت العالیہ نے ایک اور عرضی پر سماعت سے اتفاق کرلیا تھا جس میں رام نریش یادو کو اسکام میں ملوث ہونے پر گورنر کے عہدہ سے ہٹادینے کی درخواست کی گئی ہے یہ عرضی مشترکہ طور پر وکلاء کے ایک گروپ نے داخل کی ہے ۔ واضح رہے کہ سرکاری محکموں میں تقررات کیلئے داخلہ امتحانات میں دھاندلیوں کے لیے کروڑہا روپئے کی سودے بازی کی گئی تھی جس میں پیشہ ور ماہرین ، سیاستدان اور اعلیٰ عہدیدار ملوث پائے گئے ۔ اسکام میں ریاستی گورنر پر بھی انگشت نمائی کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT