Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ویاپم اسکام کا اصل ملزم کانپور میں گرفتار

ویاپم اسکام کا اصل ملزم کانپور میں گرفتار

یو پی پولیس اور سی بی آئی کی مشترکہ کارروائی
نئی دہلی ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس اور سی بی آئی نے آج مشترکہ کارروائی میں ویاپم اسکام کے اصل ملزم رمیش شیوہرے کو کانپور سے گرفتار کرلیا جو کہ گذشتہ 3 سال سے مفرور تھا ۔ یو پی کے ڈائرکٹر جنرل پولیس جاوید احمد نے بتایا کہ شیوہرے کو آج صبح پکڑ لیا گیا جو کہ ویاپم اسکام میں سی بی آئی کو مطلوب تھا ۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ مدھیہ پردیش پروفیشنل اکزامنیشن بورڈ جو کہ ویاپم سے مشہور ہے میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق 5 کیسوں کی تحقیقات کے سلسلہ میں شیوہرے عرصہ دراز سے مطلوب تھا وہ گذشتہ 3 سال سے فرار تھا ۔ جس کے سر پر 10 ہزار روپئے کا انعام رکھا گیا تھا ۔ اترپردیش کے متوطن شیوہرے کی اہلیہ مہوبا میں مجالس مقامی کی رکن ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شیوہرے ، ویاپم اسکام کے سرغنوں میں سے ایک ہے ۔ اترپردیش پولیس اور سی بی آئی کی مشترکہ کارروائی میں کانپور کے علاقہ کلیان پور میں آواس وکاس کالونی سے گرفتار کرلیا گیا اور اسے بھوپال منتقل کئے جانے کے بعد خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ویاپم اسکام میں شیوہرے نے درمیانی آدمی کا رول ادا کیا تھا ۔ بھاری رقم کے عوض فرضی امیدواروں کے ذریعہ امتحان تحریر کرواتا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT