Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ویاپم اسکام کی تحقیقات کیلئے سی بی آئی کے نئے زون کا قیام

ویاپم اسکام کی تحقیقات کیلئے سی بی آئی کے نئے زون کا قیام

بھوپال ۔/7جنوری، سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے سی بی آئی کو دوسرا اینٹی کرپشن زون کے قیام کی اجازت دے دی ہے تاکہ کروڑہا روپئے کے ویاپم اسکام کی عاجلانہ تحقیقات اور مقدمات کی سماعت کو یقینی بنایا جاسکے۔ سی بی آئی کے پریس انفارمیشن رجسٹرار کے گوور نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے اینٹی کرپشن زون II کے قیام کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مدھیہ پردیش میں مزید برانچس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس خصوص میں 321 جائیدادوں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے اور جملہ 237 ارکان عملہ کا نسٹبل سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے عہدیدار تک تقرر کئے جائیں گے اور نئے زون میں 20لیگل آفیسرس اور 64کلریکل اسٹاف کی بھرتی کی جائے گی۔ اگرچیکہ سی بی آئی کا ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں واقع ہے لیکن سیکنڈ زون مدھیہ پردیش میں ویاپم اسکام کی تحقیقات کیلئے مختص رہے گا۔ سی بی آئی کو اسٹاف کی قلت کا سامنا تھا جس کے باعث حکومت نے نئے زون کے قیام اور اسٹاف کے تقررات کی منظوری دے دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT