Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ویاپم اسکام : گورنر مدھیہ پردیش کے فرزند کی موت کی تحقیقات

ویاپم اسکام : گورنر مدھیہ پردیش کے فرزند کی موت کی تحقیقات

نئی دہلی 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج گورنر مدھیہ پردیش رام نریش یادو کے فرزند شیلیش کی پرا سرار موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ شیلیش یادو کروڑ ہا روپئے کے ویاپم اسکام کے ایک ملزم تھے ۔ شیلیش یادو جاریہ سال 25 مارچ کو لکھنو میں اپنی سرکاری قیامگاہ میں پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے تھے ۔ پولیس نے ادعا کیا تھا کہ ان کی موت کی اصل وجہ کا فوری پتہ نہیں چلایا جاسکتا۔ شیلیش یادو کا نام ویاپم اسکام میں آیا تھا اور کہا گیا تھا کہ انہوں نے گریڈ تین کے ٹیچرس کی حیثیت سے10  امیدواروں کے انتاب کو یقینی بنانے میں رول ادا کیا تھا ۔ رام نریش یادو اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر ہیں اور انہیں کانگریس نے 2011 میں مدھیہ پردیش کا گورنر نامز کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT